سیدنا عمر بن خطاب ﵁ (م 23ھ / 644ء) بیان فرماتے ہیں:
قَدْ عَلِمْتُ مَتَى صَلَاحُ النَّاسِ، وَمَتَى فَسَادُهُمْ: إِذَا جَاءَ الْفِقْهُ مِنْ قِبَلِ الصَّغِيرِ اسْتَعْصَى عَلَيْهِ الْكَبِيرُ، وَإِذَا جَاءَ الْفِقْهُ مِنْ قِبَلِ الْكَبِيرِ تَابَعَهُ الصَّغِيرُ فَاهْتَدَيَا.میں جانتا ہوں کہ لوگوں کی درست روی اور بگاڑ کب ہوتا ہے: جب فقہ کم مرتبے والے سے آئے تو بڑا اسے قبول کرنے میں دشواری محسوس کرتا ہے، اور جب بڑے سے آئے تو چھوٹا اس کی پیروی کرتا ہے؛ یوں دونوں ہدایت پاتے ہیں۔